156

اسٹیٹ بینک کی کیا پیشگوئی ؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی معاشی جائزہ رپورٹ برائے سال 2017-18کے مطابق مہنگائی کو کم رکھنے اور بلند معاشی نمو پر مبنی توازن کو برقرار رکھنے کا چیلنج بڑھ گیا ہے۔ مالیاتی اور جاری کھاتے کا خسارہ بھی بدستور بے قابو رہے گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح نمو ہدف سے کم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018-19میں معاشی ترقی کی شرح نمو کے لیے 6.2فیصد کا ہدف پورا نہیں ہوگا۔ معاشی ترقی کی شرح نمو 4.7 فیصد سے 5.2 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔رواں مالی سال مہنگائی کی شرح گزشتہ مالی سال سے دگنی ہوگی۔ مہنگائی میں اضافے کی شرح کو 6 فیصد تک محدود رکھنے کا ہدف بھی ناقابل حصول ہوگا۔ اسٹیٹ بینک نے مہنگائی کی شرح میں 6.5 فیصد سے 7.5 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں