68

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 7 وکٹ سے ہرادیا

کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 21اعشاریہ 4 اوورز میں صرف 105 رنز بناسکی تھی، جواب میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے پر حاصل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا آغاز بھی اچھا نہیں رہا اور 46 رنز کے مجموعی اسکور پر اوپنر شائی ہوپ 11 اور ویوائن براوو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کو محمد عامر نے آؤٹ کیا۔

دوسرے اینڈ پر کرس گیل نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے تیزی کے ساتھ رنز بنائے اور شاندار نصف سنچری اسکور کی۔
گیل 34 گیندو ں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اُن کی وکٹ بھی محمد عامر کے حصے میں آئی۔
نکولس پورن 28 اور شمرون ہٹمائر 7 کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، یوں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 13 اعشاریہ 4 اوورز میں صرف 3 وکٹیں گنواکر حاصل کرلیا۔
اس سے پہلے بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان ٹیم صرف 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
پاکستان کے صرف چار بیٹسمین فخرزمان، 22، بابراعظم 22، وہاب ریاض 18 اور محمد حفیظ 16 رنز کے سوا کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں اسکور نہ کرسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں