98

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

کراچی (تحریک ڈیسک) سونے کی قیمت فی تولہ 300 روپے اضافے کے ساتھ 70 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کمی سے 1284 ڈالر کی سطح پر آگئی، تاہم عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے اضافہ کر دیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 70 ہزار روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 60 ہزار 14 روپے ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں