80

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: جنوبی افریقہ کو لگاتار تیسری شکست

تحریک ویب ڈیسک

انگلینڈ اور ویلز میں کھیلے جانے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے ساتویں دن بدھ کو انڈیا نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز جیت سے کر دیا۔ساؤتھ ایمپٹن کے ہیمپشائر باؤل میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اسے مہنگا پڑا۔ مقررہ 50 اوورز میں جنوبی افریقہ صرف 227 رنز ہی بنا سکی۔
جنوبی افریقہ کو اس ٹورنامنٹ میں اب تک تین لگاتار شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کی ایک وجہ تو ان کے اہم بولرز کا زخمی ہونا ہے، لیکن اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کی فیلڈنگ بھی تمام میچوں میں ناقص رہی ہے۔

اس میچ میں بھی ایک معمولی ہدف کے دفاع میں جنوبی افریقہ نے خراب فیلڈنگ اور متعدد کیچ چھوڑنے کی وجہ سے ناصرف قیمتی رنز دیے بلکہ انڈیا پر سے دباؤ بھی کم کر دیا۔ یہ اس لیے بھی حیران کن ہے کیونکہ عام طور پر جنوبی افریقہ اپنی شاندار فیلڈنگ کی وجہ سے جانی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں