97

آج مانچسٹر میں پاک بھارت ٹاکرا ، مانچسٹر میں پاکستانی پرچموں کی بہار، بارش کا خدشہ .

تحریک نیوز ڈیسک

آج مانچسٹر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا ہوگا.اس میچ پر جہاں پاکستان میں روایتی جوش و خروش عروج پر ہے وہیں مانچسٹر میں پاکستانی شہری بھی بہت پرجوش ہیں.جنہوں نہایت جوش و خروش سے مانچسٹر شہر کو پاکستانی پرچموں سے سجا دیا ہے.مانچسٹر کی گلیوں سے پاکستان زندہ باد کے نعرے اور نغموں کی گونج سنائی دے رہی ہے .

جہاں پوری دنیا میں کرکٹ کے شائقین کی نظریں اس اہم ترین میچ پر لگی ہیں وہیں بارش کے خدشے نے بھی شائقین کو پریشام کیا ہوا ہے مانچسٹر کے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو دن بارہ بجے بارش کے پچاس فیصد امکانات ہیں جو ایک بجے کے لگ بھگ بڑھ کر ستر فیصد جبکہ دو بجے سے پانچ بجے تک ساٹھ فیصد ہیں ،چھ بجے بارش کے اسی فیصد امکانات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں