78

عازمین حج کے لیئے بہترین موبائل ایپ . ارشد قریشی

کراچی ( رپورٹ ارشد قریشی ) ریڈیو چین کی اردو سروس کے پروگرام سائنس اینڈ ہیلتھ میگزین میں نشر ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق عازمین حج کی بہترین رہنمائی کے لیئے ایک موبائل ایک متعارف کرائی گئی، جس کے استعمال سے عازمین حج کے لیئے مناسک حج ادا کرنے میں بہت سی سہولیات میسر آئینگی. اس کے استعمال سے نہ صرف عازمین حج بہتر انداز میں مناسک حج ادا کرسکیں گے بلکہ مقامات مقدسہ کی بہترین اور قریب تر عکاسی سے محظوظ ہوسکیں گے اور ان کے حوالے سے مکمل معلومات بھی حاصل کرسکیں گے.

لبیک وی آر کے نام سے موبائل ایپ بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گذشتہ سات سالوں سے عازمین حج کو رہنمائی فراہم کر رہی ہے. اگر حجاج کرام کے گروپ میں ایک بھی شخص اس موبائل ایپ کو استعمال کرسکتا ہو تو وہ پورے گروپ کی بترین رہنمائی کرسکتا ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں