59

ایران کی جانب سے گرائے جانے والے امریکی ڈرون نے امارات کی سرزمین سے اڑان بھری۔

ریڈیو رپورٹ
ايران نے امریکی جاسوس ڈرون کو سہولت فراہم کرنے پر متحدہ عرب امارات سے شدید احتجاج کیا ہے۔
ايرانی دفتر خارجہ کے مطابق تہران میں متحدہ عرب امارات کے قائم مقام سفیر کو طلب کیا گیا، جہاں شعبہ امور خلیج فارس نے اماراتی قائم مقام سفیر سے ملاقات کی،اور امریکی ڈرون کی خلاف ورزی سے متعلق باضابطہ طور پر احتجاجی مراسلہ پیش کیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی دراندازی برداشت نہیں کرے گا، ساتھ ہی دراندازی کے لئے سہولت فراہم کرنے والے ممالک کو بھی نظرانداز نہیں کرے گا۔
جمعرات 20 جون کو امارات کی سرزمين سے پرواز کرنے والے امریکی ڈرون کو ايران نے مار گرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں