58

پاکستان اور جنوبی افریقا کا ٹاکرا آج ہوگا

ویب ڈیسک
آئی سی سی ورلڈ کپ کے 30 ویں میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹاکرے کی گھڑی آگئی، پاکستان کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے باقی رہ جانے والے چاروں میچز جیتنا ضروری ہیں، آج کے میچ کے لیے کھلاڑیوں نے تین دن بھرپور پریکٹس کی۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم 5 میچ کھیل چکی ہے جس میں ایک کامیابی، 3 ناکامی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا ہے، پاکستان کو ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان صرف 3 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر جبکہ جنوبی افریقا بھی 3 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں نمبر پر ہے۔
جنوبی افریقا نے 6 میچز میں سے صرف ایک میچ جیتا ہے جبکہ چار میچوں میں اسے شکست ہوئی ہے اور ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ورلڈ کپ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو نیوزی لینڈ کے میدان آکلینڈ میں شکست دے کر کوارٹر فائنل لائن میں جگہ بنائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں