101

اداکارہ ذہین طاہرہ کے بیٹے نے والدہ کے انتقال کی افواہوں کی تردید کردی

ویب ڈیسک
کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے گزشتہ کئی دہائیوں سے وابستہ نامور اداکارہ ذہین طاہرہ کے بیٹے کامران خان نے اُن کے انتقال کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

اداکارہ کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں جنہیں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ شدید علالت کے باعث چل بسیں تاہم ان کے بیٹے کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔

اداکارہ کے بیٹے کامران خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ذہین طاہرہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے۔

کامران خان نے بتایا کہ شام تک والدہ کو وینٹی لیٹر سے بھی ہٹا دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں