33

مصطفیٰ کمال نے نیب سے معذرت کرلی.نیب اعلامیہ کے مطابق مصطفی کمال نے نیب افسران کے لیے نازیبا، بے ہودہ، لغو اور غلیظ زبان استعمال کی۔

ویب ڈیسک

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے معذرت کرلی۔

مصطفیٰ کمال نے نیب کے نوٹس پر کہا کہ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو میں معذرت خواہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے، جس میں ان کی نظامت میں خرچ کیے گئے 30ہزار کروڑ روپے پر بات کی گئی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر میری وجہ سے نیب کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت چاہتا ہوں، مجھ پر چوری کا الزام نہ لگائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غصے میں بات کی تھی اس پر معافی کے طلب گار ہیں۔

نیب نے اعلامیہ میں کہا تھا کہ مصطفیٰ کمال نیب اور نیب کے افسران کے بارے میں اپنے الفاظ پر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق مصطفی کمال نے نیب افسران کے لیے نازیبا، بے ہودہ، لغو اور غلیظ زبان استعمال کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں