33

بھارت میں 7 سالہ بچے کے 526 دانت نکال دیئے

بھارت میں دانتوں کے ڈاکٹروں کو اپنی نوعیت کے منفرد اور انوکھے کیس کا سامنا کرنا پڑا۔

ویب ڈیسک

ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے 7 سالہ بچے کے منہ سے 526 چھوٹے بڑے دانت نکال دیئے۔

تامل ناڈو کے شہر چنئی میں یہ عجیب کیس سامنے آیا،ڈاکٹروں کے مطابق بچے کو 3 سال سے منہ میں دائیں جانب سوجن کی شکایت تھی۔

ڈاکٹروں کی طبی جانچ پڑتال کے بعد بچے کے جبڑے میں مختلف سائز کی ٹھوس شے کی موجودگی کا پتا چلا۔

یہ ٹھوس شے 4 سے 5 سینٹی میٹر چھوٹے بڑے دانت تھے جن کی تعداد526 تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں