27

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

وزارت داخلہ کے نو ٹیفکیشن کے مطابق 12 سے 15 اگست (پیر تا جمعرات) عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔

کچھ دن قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ان کی وزارت کے تحت تیار کیے گئے قمری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحی 12اگست کو ہوگی۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ  اس کیلنڈر کی تیاری کے بعد رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں لہٰذا وہ درخواست کریں گے کہ رویت ہلال کمیٹی کو ختم کیا جائے اور ہمارے تیار کئے گئے قمری کیلنڈر کو سرکاری حیثیت دی جائے۔

فواد چوہدری کے مطابق انہوں نے اپنے قمری کیلنڈر کو ای سی او اجلاس کا حصہ بنانے کیلئے دفتر خارجہ کو درخواست دی ہے۔ اگر یہ درخواست منظور ہو گئی تو پھراُن کا تیار کیا گیا قمری کیلنڈر اسلامی دنیا کا پہلا قمری کیلنڈر ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں