92

کرنٹ سے ہلاکتیں، کے الیکڑک ہیڈ آفس کے سامنے آج جماعت اسلامی نے مظاہرے کا اعلان کردیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں حالیہ بارش میں 5بچوں سمیت کرنٹ لگنے سے 22افراد کی ہلاکت کے خلاف کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے جمعہ 2اگست کو 2بجے دن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

کراچی ( ارشد قریشی) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں حالیہ بارش میں 5بچوں سمیت کرنٹ لگنے سے 22افراد کی ہلاکت کے خلاف کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے جمعہ 2اگست کو 2بجے دن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پریس کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی و رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید نے بھی خطاب کیا، حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شہرمیں نیپرا حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے ان کی ملی بھگت سے عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے،نیپرا کی جانب سے 22اموات پر اظہار تشویش کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،مسئلے کے حل اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے ضروری ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں