26

وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم نے طلب کر لیا ۔

ویب ڈیسک
وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم نے طلب کر لیا ۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم نے آج طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تمام سیاسی قیادت کو یک زبان ہو کر بھارتی دہشت گردی کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنا چاہیے۔

یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ملکی سلامتی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا ہے۔سیاسی قیادت ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی معاملات پر اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دے۔

انہوں نے مزید ٹوئٹ کیا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ملکی سلامتی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تمام سیاسی قیادت کو یک زبان ہو کر بھارتی دہشت گردی کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنا چاہیے۔

سیاسی قیادت ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی معاملات پر اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں