63

کشمیر کی صورتحال پر چین کی گہری تشویش کا اظہار۔

ویب ڈیسک

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر چین کو گہری تشویش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پر چین کا موقف واضح ہے، متعلقہ فریقین اس مسئلے پر تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک علاقائی امن اور استحکام کے لیے آپس میں رابطہ رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں