24

مودی سرکار کا حکم نامہ بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

ویب ڈیسک
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے نریندر مودی حکومت کے حکم نامے کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نریندر مودی حکومت کے صدارتی حکم نامے کے خلاف پٹیشن ایڈوکیٹ ایم
ایل شرما نے دائر کی ہے۔
پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدارتی حکم نامہ غیرقانونی ہے کیونکہ ریاستی اسمبلی سے اس کی
منظوری نہیں لی گئی۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پٹیشن کی سماعت ہنگامی بنیادوں پر کی جائے۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ روز راجیہ سبھا میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا بل پیش کیا تھا، جسے اپوزیشن کی بھرپور تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں