69

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

جنگ نیوز

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مالاکنڈ اور کوہاٹ میں بھی محسوس ہوئے۔

اس کے علاوہ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، دیر شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 279 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں