82

بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ ایس یو تھرٹی تیز پور میں گرکر تباہ ہوگیا۔

ویب ڈیسک 09 اگست 2019

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسام کے علاقے تیز پور سے اڑنے والا لڑاکا طیارہ اچانک گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس یو تھرٹی ائیرفورس کے زیر استعمال تھا جو جمعرات کے روز فنی خرابی کے باعث تباہ ہوا، خوش قسمتی سے طیارہ آبادی پر نہیں گرا۔ طیارہ تباہ ہونے کے بعد ملبے کو تحویل میں جبکہ پائلٹس کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا تاکہ بلیک باکس حاصل کیا جاسکے۔

رواں سال فروری سے لے کر اب تک بھارتی فضائیہ کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، فروری میں پاکستانی ائیرفورس نے بھارت کا مگ طیارہ مار گرایا تھا جس کے بعد مارچ میں ایک مگ 27 طیارہ جودھ پور میں تباہ ہوا تھا۔

اس سے قبل بھارتی فوج اپنے ہی میزائل سے ہیلی کاپٹر گرانے کاکارنامہ بھی سرانجام دے چکی ہے جس کو پوشیدہ رکھا گیا تھا البتہ ہلاک ہونے والے پائلٹ کے اہل خانہ نے احتجاج ریکارڈ کرایا جس کے بعد میڈیا پر ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں