25

بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا آپریشن۔

ویب ڈیسک

کراچی میں بارش سےمتاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور رینجرز کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاٹھ اورتھڈو ڈیمز بھر جانے سے ایم نائن کی مشرقی سائیڈ متاثر ہو نے کاخدشہ ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے مختلف مقامات پر بہاؤ بدلنے کے لیے ساڑھے تین کلومیٹر طویل نالہ بنادیا ہے۔ 

کےڈی اے گرڈ اسٹیشن پر پاک فوج کی ٹیمیں پانی نکالنے کے لیے موجود ہیں۔

سعدی ٹاؤن کی طرف آنےوالا ریلا روکنے کے لیے 800 میٹر کا عارضی بند بنا دیا گیا ہے جبکہ ڈیم کی طرف سے آنے والے پانی کو پانچ مختلف جگہوں پر روکا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں