88

فیبا ریڈیو کے شمعون ناظر انتقال کر گئے۔ ارشد قریشی

رپورٹ ارشد قریشی

ریڈیو کی دنیا سے وابسطہ اور ریڈیو سننے والوں میں بے حد مقبول شخصیت شمعون ناظر انتقال کر گئے۔
شمعون ناظر فیبا ریڈیو سے وابسطہ تھے وہ اپنے سننے والوں سے بہت گہرا تعلق رکھتے تھے، سامعین کی جانب سے لکھے گئے پروگراموں کے تبصروں کے جواب میں سامعین کو اپنے ہاتھوں سے خطوط لکھ کر ان کا شکریہ ادا کرتے تھے۔

شمعون ناظر انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن کی جانب سے ریڈیو کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں سے بہت متاثر تھے اور اکثر براہِ راست ارلو پاکستان کے عہدیداروں سے ریڈیو کی ترقی کے لیئے مشاورت کیا کرتے تھے ، حال ہی میں ریڈیو سننے کی روایت کو فروغ دینے کی خاطر سامعین میں ریڈیو سیٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا تھا جس کی وجہ سے ریڈیو سامعین میں ان کی مقبولیت اور بڑھ گئی
تھی۔

شمعون ناظر کافی عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا کہ ہفتہ کی دوپہر ان کے انتقال کی خبر نے ریڈیو سننے والوں کے دکھی کردیا۔

انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن پاکستان نے شمعون ناظر کے انتقال کے بعد تین دن کا سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے پوری دنیا میں اپنی ہر سطح کی سرگرمیوں کو معطل کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں