39

کراچی میں 192 ملی میٹر بارش ہوچکی، سب سے زیادہ بارش ملیر اور ائیرپورٹ کے علاقوں میں ریکارڈ کی گئی۔ ارشد قریشی

رپورٹ ارشد قریشی

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی 192 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے جبکہ شہر اب تک بارش کے سسٹم کے زیر اثر ہے۔

ڈائریکٹر میٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں تیز بارش کے 2 اسپیل آئے، کل عید کے روز شہر میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور ٹھٹھہ میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں آج رات سے کل عید کے دن تک ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔

کراچی میں آج صبح دھواں دھار بارش کے بعد شہر کی اہم شاہراہیں زیر آب آگئی ہیں تمام انڈرپاسز پانی سے بھرگئے ہیں، میں شاہراہِ فیصل پر جگہ جگہ پانی رات سے ہی پانی کھڑا ہے ، کراچی حیدرآباد موٹروے کے لیئے ملیر ہالٹ سے سپرہائی وے لنک روڈ پر بھی کئی جگہوں پر پانی کھڑا ہے ، ملیر ہالٹ سے ملیر کینٹ جانی والی سڑک بھی پانی میں ڈوب گئی، اسٹار گیٹ، ملیر پندرہ پر دونوں اطراف کی سڑک پانی میں ڈوبی ہوئی ہے ، شہر کے کئی برساتی نالوں میں اور ملیر ندی میں طغیانی کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے ۔ پاکستان آرمی اور پاکستان رینجرز کئی علاقوں میں لوگوں کی مدد کے لیئے موجود ہیں ۔ شہر میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد دو دنوں میں 12 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اندرونِ سندھ کے بھی کئی علاقے شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں