46

ریڈیو کے عالمی نشریاتی ادارے اپنے کوریج ایریا کو کشمیر تک وسعت دیں۔ ارلو پاکستان

پریس ریلیز

ریڈیو سامعین کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن پاکستان نے اپنی پریس ریلیز کے ذریعے ریڈیو کے عالمی نشریاتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ بھارت کے زیرِ تسلط کشمیر کی صورتحال  کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایسے غیر معمولی اور خصوصی انتظامات کیئے جائیں۔ ریڈیو کے وہ عالمی نشریاتی ادارے  جن کی شارٹ ویو کوریج کشمیر میں موجود نہیں وہ  خصوصی طور پر اپنے کوریج ایریا کو کشمیر تک  وسعت  دیں ۔

کشمیر میں 12 دن سے سخت کرفیو نافذ  ہے سیل فون، ٹیلیویژن نشریات، انٹرنیٹ  اور اخبارات  بند کردیئے گئے ہیں اب  ان حالات میں واحد ذریعہ شارٹ ویو ریڈیو رہ جاتا ہے  جس سے وہ دنیا  سے جڑے رہ سکتے ہیں ۔ انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن پاکستان اپنا فرض سمجھتے ہوئے انسانی  ہمدردی کی بنیاد پر ریڈیو کے عالمی نشریاتی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ ہماری  اپیل پر فوری طور پر توجہ دے جائے۔

انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن پاکستان جو روز اول سے فریکیونسی ریڈیو کی افادیت پر بھرپور دلیل کے ساتھ بات کرتی رہی ہے ، کشمیر کی موجودہ صورتحال میں تمام لوگوں سے اپیل کرتی ہے کہ اپنے گھروں میں ایک عدد شارٹ ویو ریڈیو سیٹ ضرور رکھیں تاکہ کسی بھی  ہنگامی صورتحال میں آپ دنیا سے جڑے رہ سکیں اور باخبر رہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں