27

بہادرآباد کراچی میں تشدد سے ہلاک ہونے والے کمسن ریحان کےاہل خانہ کا احتجاج

رپورٹ ارشد قریشی

کراچی کے علاقے بہادرآباد کی کوکن سوسائٹی میں گذشتہ روز تشدد سے ہلاک ہونے والے مبینہ کمسن چور 15 سالہ ریحان کےلواحقین نے شاہراہ قائدین پر احتجاج کیا، احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہوئی مقتول ریحان کے لواحقین کے مطابق ان کے بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، بچے نے اگر چوری کی تھی تو اسے پولیس کے حوالے کیاجاتا ،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پولیس ملزمان کے خلاف درج مقدمہ میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کرے،دوسری جانب ریحان کے اہل خانہ نے مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ شامل کرنے کی درخواست تھانے میں جمع کروا دی ہے،مقتول کے والدین کا کہنا تھا کہ بیٹے کے قتل کے الزام میں گرفتار افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے،مقتول کے ولد ظہیر کے مطابق ان کے بیٹے کو گھر میں لوہے کی گرل کے ساتھ برہنہ کرکے باندھا گیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے وڈیو بنائی گئی، میرا بیٹا کہتا رہا میرے والدین کو بلا دو مگر ظالموں کو ترس نہ آیا ،انہوں نےمیرے بیٹے کو تڑپا ٹرپا کر مارا ہے ریحان چھ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبرپرتھا ،مقتول کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر خداد مسجد میں ادا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں