39

کراچی میں آئندہ ہفتے بارش کا امکان۔

ویب ڈیسک

کراچی سمیت زیریں سندھ میں مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے، جس کے باعث کراچی اور زیریں سندھ میں 28اور29اگست کو درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق کراچی سمیت زیریں سندھ میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے تاہم اس مرتبہ مون سون سسٹم پچھلے سسٹم کی طرح مضبوط نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں