28

صحافی نادیہ فیصل کراچی میں انتقال کر گئیں۔

ویب ڈیسک

سینئر صحافی اور جیو نیوز کی ایڈیٹر انٹر ٹینمنٹ نادیہ فیصل کراچی میں انتقال کرگئیں۔

نادیہ فیصل نے 20 سال سے زائد عرصے تک صحافت کی اور مختلف ٹی وی چینلز سے منسلک رہیں۔

جیو نیوز سے نادیہ فیصل کا ساتھ 13 سال سے زائد عرصے رہا، نادیہ فیصل نے بیرون ملک بھی کئی میگا ایونٹ کور کیے۔

نادیہ فیصل آرٹ ،لائف اسٹائل ،فیشن اور انٹرٹینمنٹ نیوز میں پاکستان میں ایک بڑا نام تھا،انہوں نے اپنی صحافتی کیرئیر میں کئی بڑی سلیبریٹیز کے انٹرویوز کیے۔

وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، طویل عرصے تک کینسر سے لڑنے والی نادیہ فیصل آج نجی اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

نادیہ فیصل کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں