30

سعودی فضائیہ نے تین بیلسٹک میزائل مار گرائے۔

ویب ڈیسک

سعودی فضائیہ نے تین بیلسٹک میزائل مار گرائے

سعودی عرب کی شاہی فضائیہ نے منگل کے روز یمن کی سرحد کے نزدیک فضا میں تین بیلسٹک میزائل مار گرائے۔

العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی شہر نجران میں میزائلوں کا ملبہ گرنے سے معمولی نقصان ہوا ہے۔

قبل ازیں عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے سعودی عرب کی جانب چھوڑے گئے ایک ڈرون کو بھی مار گرایا ۔ یہ بغیر پائلٹ جاسوس طیارہ یمن کے صوبے عمران سے چھوڑا گیا تھا۔

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے زمینی جنگ میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد اب ڈرون اور میزائل حملے تیز کردیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں