26

پاکستان کے مایہ ناز سابقہ ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر انتقال کرگئے.

ویب ڈیسک

پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر انتقال کر گئے.

عبدالقادر کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے ہیں میں دم توڑ گئے۔

عبدالقادر اپنے دور کے بہترین لیگ اسپنر تھے،وہ چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

عبدالقادر نے دسمبر 1977ء میں انگلینڈ کے خلاف لاہور میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور 67 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

ٹیسٹ کیریئر کے دوران انہوں نے 32 اعشاریہ 80 کی اوسط سے مجموعی طور پر 236 وکٹیں حاصل کیں۔

کسی بھی ٹیسٹ کی ایک اننگز میں اُن کی بہترین بولنگ 56 رنز کے عوض 9 وکٹیں تھی جبکہ 101 رنز دے کر 13 وکٹیں کسی بھی ٹیسٹ میچ میں اُن کی سب سے اچھی پرفارمنس تھی۔

ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں عبدالقادر نے اپنے کیریئر کی ابتداء جون 1983ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کی۔

عبدالقادر نے 104 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 26 اعشاریہ 16 کی اوسط سے 132 وکٹیں حاصل کیں،44 رنز دے پانچ وکٹیں اُن کی بہترین پرفارمس رہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں