22

کربلا میں عاشورہ کے جلوس میں بھگدڑ، کچل کر 40 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک

عراق کے شہر کربلا میں عاشورۂ محرم الحرام کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے سے 40 افراد کچل کر جاں بحق ہو گئے۔

عراقی وزارتِ صحت نے کربلا میں بھگدڑ کے واقعے میں کچل کر 40 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ بھگدڑ مچنے سے 96 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق کربلا میں عاشورہ کے جلوس کے لیے بنائے گئے راستے کا ایک حصہ گرنے سے بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں