25

براڈ کاسٹنگ کی دنیا پر راج کرنے والی ثریا شہاب انتقال کر گئیں۔

ویب ڈیسک

ماضی کی معروف براڈکاسٹر ثریا شہاب انتقال کرگئیں، معروف براڈکاسٹر ثریا شہاب جمعہ کی صبح انتقال کرگئیں، اُنہیں سہ پہر میں اسلام آباد کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ان کے لواحقین میں دوبیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ ثریا شہاب نے اپنے براڈکاسٹنگ کیریئر کا آغاز ریڈیو تہران کے ایک میگزین پروگرام سے کیا تھا، یہی پروگرام اُن کی کامیابی کا سبب بنا۔ ان کا یہ پروگرام عوام بالخصوص نوجوانوں میں بہت مقبول تھا۔

نوجوان اس پروگرام کا بے چینی سے انتظار کیا کرتے تھے۔ اس پروگرام کا آغاز کچھ یوں ہوا کرتا تھا، آواز کی دنیا کے دوستوں یہ ریڈیو ایران، زاہدان ہے۔

بعدازاں ثریا شہاب نے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن میں بطور نیوز ریڈر ملازمت کا آغاز کیا، انہوں نے اس شعبے میں بہت اعلیٰ مقام حاصل کیا اور اپنے عہد کی سلیبریٹی بن گئیں۔

وہ سن 1980 کے وسط میں ثریا شہاب نے بی بی سی اردو سروس میں شمولیت اختیار کی اور لندن منتقل ہوگئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں