37

کراچی کے آرٹس کونسل آف پاکستان میں بارہویں عالمی اردو کانفرنس دسمبر میں منعقد ہوگی۔ ارشد قریشی

رپورٹ ۔ ارشد قریشی ۔ تحریک ٹی وی کراچی

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہر سال کی طرح اس بار بھی بارہویں عالمی اردو کانفرنس 05 دسمبر سے 08 دسمبر 2019 تک منعقد ہوگی، جس کا اعلان گذشتہ دنوں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر جناب احمد شاہ صاحب نے کیا۔ یاد رہے یہ عالمی اردو کانفرنس گذشتہ گیارہ سالوں سے باقاعدگی سے منعقد کی جارہی ہے۔ اس بار اس کا اعلان بھی کانفرنس کے انعقاد سے تین ماہ قبل کردیا گیا ہے۔

گذشتہ سال ہونے والی اس کانفرنس میں بھارت سے ادیب و شعرا کی شمولیت نا ہونے کی برابر تھی جس کی بڑی وجہ پاک بھارت تعلقات میں تناؤ تھا اور اس بار اس کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔

گذشتہ گیارہ کانفرنس بہت کامیاب رہی ہیں جس میں چاروں دن میں صبح سے رات تک کئی نشستیں منعقد کی جاتی ہیں، کانفرنس میں عالمی مشاعرہ ہمیشہ بہت مقبول رہا ہے ۔

عالمی سطح پر ریڈیو سننے والوں اور ریڈیو سے وابسطہ شخصیات نے ریڈیو کے حوالے سے کوئی بھی نشست نا ہونے کو شدت سے محسوس کیا ہے، امید کی جارہی ہے کہ اس بار ریڈیو کے حوالے سے بھی ایک نشست ضرور رکھی جائے گی۔ ریڈیو سے وابسطہ لوگوں کا کہنا ہے کہ ریڈیو کی افادیت آج بھی برقرار جس کی بہترین مثال مقبوضہ کشمیر ہے جہاں ایک ماہ سے زائد عرصے سے کرفیو کا نفاذ ہے انٹرنیٹ، ٹیلیویژن چینلز اور اخبارات بند ہیں اور معلومات اور عالمی دنیا سے باخبر رہنے کا واحد ذریعہ ریڈیو ہی بچا ہے۔ جب کہ شو بز سے وابسطہ زیادہ تر شخصیات کے فن کی پہلی درسگاہ بھی ریڈیو پاکستان رہا ہے ۔

یاد رہے عالمی اردو کانفرنس شروع ہوتے ہیں ایک آرٹس کونسل میں ایک میلے کا سا سماں ہوتا ہے مختلف پبلشرز کی جانب سے آرٹس کونسل میں کتابوں کے اسٹال بھی لگائے جاتے ہیں۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے اردو کے نامور ادیب و شاعر شرکت کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں