74

شمالی علاقہ جات کے سیاحتی مقام بابو سرٹاپ بس حادثے میں پاک فوج کے دس جوانوں سمیت 26 افراد ہلاک

ویب ڈیسک

شمالی علاقہ جات کے سیاحتی مقام بابو سرٹاپ کے قریب سیاحوں کی بس چٹان سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 تک پہنچ گئی، جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق سیاحوں سے بھری بس شمالی علاقہ جات کے سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ سے اپنی منزل راول پنڈی کی جانب رواں دواں تھی کہ نیچے کی جانب موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثہ بابو سر کے علاقے گیٹی داس میں پیش آیا۔

بس بابو سرٹاپ کے قریب چٹان سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے، جب کہ 21 افراد دوران علاج چل بسے۔ امدادی ٹیموں کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ امدادی ٹیموں کے مطابق مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

زخمی افراد کو طبی امداد اور لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے چلاس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بس میں پھنسے دیگر افراد کو نکالنے کیلئے بھی امدادی کارروائی جاری ہے۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔ حادثے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، جب کہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں