48

ڈینگی مرض اور اس کی علامات

ویب ڈیسک

ملک میں اس سال ڈینگی وائرس کے ہزاروںکیس رپورٹ ہوئے اور کئی لوگ اپنی جان سے گئے۔ یہ مرض کیسے پھیلتا ہےاور اس کی علامات کیا ہیں ؟ آیئے جانتے ہیں۔

ڈینگی ایک مخصوص مادہ مچھرکے کاٹنے سےہوتا ہے۔ متاثرہ شخص تیزبخار میں مبتلا ہوسکتا ہے،اس کے جسم میں درد ہوتا ہے اورسرخ دھبے بھی پڑسکتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی کے مرض میں مبتلا 80 فیصد افراد کو اسپتال میں علاج کی ضرورت نہیں ہوتی اور ان کا علاج گھر پر ممکن ہے۔

ڈاکٹر احمد زیب ڈینگی فوکل پرسن خیبر پختونخوا کے مطابق ڈینگی مچھر صبح روشنی ہونے سے پہلے اور شام میں اندھیرا ہونے سے 2گھنٹے قبل زیادہ متحرک ہوتا ہے۔اس کی افزائش اگست سے اکتوبر کے مہینے کے دوران میں ہوتی ہے۔ سردموسم میں ڈینگی کی افزائش نسل رک جاتی ہے۔

ڈاکٹر الیاس خان ،ماہر امراض میڈسن کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا مرض مچھر کے ذریعے مریض سے کسی بھی دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتا ہے۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ مرض میں مبتلا مریضوں کے خون میں پلیٹیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونے لگے تو وہ علاج کے لیے اسپتال جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں