86

ناروے کی حکومت نے قرآن کی بیحرمتی روکنے کا حکم جاری کر دیا۔

ویب ڈیسک

ناروے کی حکومت نے قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعات روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ناروے کے پولیس چیف نے کہا کہ اگر قرآن پاک کی بے حرمتی دوبارہ ہوئی تو پولیس اسے روکے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کواتنا ہی بولنا چاہے کہ قوانین کی خلاف ورزی نہ ہو ورنہ پولیس مداخلت کرے گی۔

پولیس ڈائریکٹر نے کہا قرآن کی بیحرمتی نفرت انگیز تقریر سے متعلق کرمنل کوڈ کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس احکامات کی خلاف ورزی پر کرسچن سینڈ میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں