89

ریٹائرڈ جنرل عاصم باوجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین، نوٹیفکیشن جاری۔

ویب ڈیسک

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی میں چارسال کےلیےایم پی ون سکیل میں تعینات کیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جوفوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ عاصم سلیم باجوہ کی مدت کا آغاز عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے ہوگا۔سی پیک اتھارٹی وزارت منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات کے ماتحت کام کرے گی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں