51

بغداد میں امریکہ کے راکٹ حملے میں کمانڈر ایرانی القدس فورس سمیت 5 جاں بحق

ویب ڈیسک

عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئر پورٹ پر امریکی راکٹ حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بغداد کارگو ٹرمینل کے قریب سڑک پر 2 گاڑیوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

جنرل سلیمانی کے بغداد ایئر پورٹ پر اترتے ہی امریکی فوج کی جانب سے راکٹ حملہ کر کے انہیں نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی ٹی وی نے بغداد ایئر پورٹ پر امریکی حملے میں جنرل سلیمانی کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں