120

ہماری ویب رائٹرز کلب کے زیرِ اہتمام شامِ آگہی کا انعقاد۔

کراچی ( رپورٹ ارشد قریشی) گذشتہ روز پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول آن لائن  ویب سائٹ کی جانب سے قائم کردہ ہماری ویب  رائٹرز کلب کے زیر ِ  اہتمام کراچی کے فاران کلب میں شامِ آگہی کے نام سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں معروف مصنف، کالم نگار پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی صاحب کی علمی و ادبی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا  گیا۔ نظامت  کے فرائض عطا محمد تبسم اور ارشد قریشی  نے انجام دئیے۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی محترمہ ڈاکٹر  تنویر انور خان صاحبہ  نے ڈاکٹر صمدانی صاحب  کی علمی و ادبی سفر پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ اس موقع  پر آسڑیلیا میں مقیم  ادبی شخصیت محترم افضل رضوی صاحب کا ڈاکٹر صمدانی صاحب کے اعزاز میں ارسال کردہ مضمون ارشد قریشی نے پڑھ کر سنایا۔ جن شخصیات نے  پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی صاحب کی علمی و ادبی زندگی پر روشنی ڈالی ان میں عطا محمد تبسم ، پروفیسر ڈاکٹر شبیر خورشید، محترمہ ثناء غوری، سلیم اللہ شیخ،اعظم عظیم اعظم ، شیخ  خالد زاہد اور ارشد قریشی  شامل تھے۔

تقریب سے  اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹ رئیس احمد صمدانی  نے کہا علم کے حصول کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ۔ اگر وقت ہے تو ایم فل اور پی ایچ ڈی کا ضرور سوچیں ۔ انہوں نے تمام شرکاء گفتگو کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے اعزاز میں ایک خوبصورت شام کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ہماری ویب کی جانب سے خواجہ مصدق رفیق اور  فراز صاحب نے  ڈاکٹر صمدانی صاحب کو یادگار شیلڈ اور پھول پیش کیے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء محفل کو عشائیہ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں