تحریک ٹی وی پاکستان کا پہلا ویب ٹی وی چینل ہے جو آئی سی ٹی ٹیکنالوجی کے بنیاد پر آپریٹ کرتا ہے جس کا مقصد بلا تفریق رنگ و نسل ٹیلنٹڈ افراد کو اپنے فن کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا .
میڈیا کی نام نہاد پالیسیوں کے برعکس عوام تک اصل خبر پہنچانا ہے .یہ جدید صحافت کا بانی ہے جو معاشرے میں ہونے والے واقعات کا عکاس ہے .

بد قسمتی سے دیگر ٹی وی چینلز کی پالیسیاں انکے کاروبار کے تابع ہوتی ہیں . وہ نام کے آزاد ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ان افراد اور اداروں کے خلاف خبریں نہیں چھاپتے جو انہیں اشتہارات کی مد میں بزنس دیتے ہیں .

تحریک ٹی وی صحیح معنوں میں آزاد صحافت کا علمبردار ہے جس کی راہ میں کوئی ایسی کاروباری رکاوٹ نہیں . اسکا مشن ہے کہ عوام کی آواز بنے اور گراس روٹ لیول جرنلزم کو متعارف کروائے .

یہ مثبت تبدیلی کی تمام تحریکوں کا نمائندہ ٹی وی ہے جس کا مقصد اک پر امن اور خوشحال معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنا ہے
ہر وہ شخص جو پر امن اور خوشحال پاکستان چاہتا ہے اس میں اپنا حصہ ڈالے . اسے دیکھے ،دوستوں کو اس کے بارے میں بتائے ، اس کی خبروں کو اپنے سوشل میڈیا پیجز پر شئیر کرے . اس کو خبریں بھیجے اور جدید صحافت میں اپنا حصہ ڈالے.

آپ کی رائے

کیا آپ نیب کی کارکردگی سے مطمئن ہیں؟

View Results

Loading ... Loading ...
web font

مزید خبریں