66

’آپ کے دور میں 400 ہزارہ قتل ہوئے، آپ کتنی بار ملنے گئیں؟‘ صحافی کا سوال ، آگے سے مریم نے کیا کیا؟

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز میڈیا ٹاک کے دوران اس وقت ڈائس سے پیچھے ہٹ گئیں جب ان سے ایک صحافی نے ن لیگ کے دور میں قتل ہونے والے ہزارہ برادری کے افراد کے حوالے سے سوال پوچھا۔

کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے افراد کے دھرنے میں شرکت کے بعد مریم نواز کراچی پہنچیں جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور وزیر اعظم عمران خان کو کوئٹہ نہ جانے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر نجی ٹی وی سما کے رپورٹر نے مریم نواز سے سوال پوچھا ’نواز شریف کے دور میں ہزارہ برادری کے 400 افراد قتل ہوئے، آپ یا نواز شریف کتنی بار ان سے ملنے گئے، اس وقت ہزارہ برادری سے ملنے آپ کا وزیر اعظم کیوں نہیں گیا، آپ کے دور میں ماڈل ٹاؤن واقعہ ہوا کیا آپ وہاں گئیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں