138

شیخ رشید اپنے وعدے پرقائم رہیں،ہم 19 جنوری کو آرہے ہیں، عبدالغفور حیدری

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ شیخ رشید اپنے وعدے پرقائم رہیں،ہم 19 جنوری کو آرہے ہیں، راستے نہ روکیں، اجتماع بڑا ہوگیا تو اسی وقت دھرنا دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم اور جے یوآئی کے رہنما کاکہنا ہے کہ پہلے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا، پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں جارہی ہے اس سے کیسے اخذ کرلیا کہ کمزور ہورہی ہے،پی ڈی ایم کے بڑے جلسے چھوٹے نظرآتے ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت میں چمگادڑبیٹھے ہیں،پوری قوم سراپا احتجاج ہے اس کے باوجودوزیراعظم استعفانہیں دیتے،19جنوری کوالیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں