155

معروف ادبی تنظیم آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام رمضان

اپووا کے زیر اہتمام کتاب پیامِ رمضان شائع ہوگئی معروف ادبی تنظیم آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے حوالے اسلامی،اصلاحی اور معاشرتی تحریروں پر مشتعمل کتاب (پیامِ رمضان) شائع ہو گئی۔کتاب میں 20سے زائد سنئیرز اور نئے لکھاریوں کی تحرریں شامل ہیں۔جن میں ایم ایم علی،فاطمہ شیروانی،ثناء آغا خان،محمد اسلم سیال،کاشف احباب،رشید احمد،احمد شجاع،حفصہ اکبر،مدیحہ کنول،خدیجہ کبری،ریحانہ عثمانی سدرہ چوہدری،ثمینہ طاہر بٹ،سحرش خان،روزینہ فیصل رزِش،ماریہ ملک،رابعہ فاطمہ،عنیزہ فضل داد،مقدس نعیم،حافظہ صباء بتول،آمنہ زینب اور خدیجہ مظہر شامل ہیں۔اس کتاب کو فاطمہ شیروانی اور سدرہ چوہدری نے مرتب کیا ہے۔جبکہ اس کتاب کا انتساب تنظیم کے بانی و صدر ایم ایم علی کے نام کیا گیا ہے۔کتاب کی اشاعت پر تنظیم کے سر پرست زبیر احمد انصاری اور سنئیر نائب صدر حافظ محمد زاہد سمیت دیگر تمام عہدیدار ان اور ممبران نے مبارک باد پیش کی اور نیک خواہیشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں