213

ملک میں بجلی کی پیداوارکے پلانٹس تو بن گئے لیکن ترسیل کا نظام مطابقت نہیں رکھتا،شبلی فراز

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بجلی کے طویل بریک ڈاﺅن کے حوالے سے کہاہے کہ بلیک آﺅٹ کے باعث ملک میں بجلی کاتعطل پیدا ہوا،بجلی کی پیداوارکے پلانٹس تو بن گئے لیکن ترسیل کا نظام مطابقت نہیں رکھتا، بجلی کی ترسیل کا نظام اپڈیٹڈ نہ ہو تو مسائل ہوسکتے ہیں ، حکومت بجلی کے ترسیل کے نظام پر توجہ دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے وزیرتوانائی عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کاسیکٹر ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،بجلی کے پیداواری نظام کے بعد سب سے ہم ترسیلی نظام ہے،بجلی کے ترسیلی نظام پر حکومت توجہ دے رہی ہے،ماضی میں بجلی کی پیداوار بڑھانے پر توجہ نہیں دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں